ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

دعا زہرا کیس کی تحقیقات، تفتیشی افسر نے اصل کہانی بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : دعا زہرا کیس کے تفتیشی افسر شوکت شاہانی کا کہنا ہے کہ کیس میں ہر پہلو پر تفتیشی کی، لڑکی اپنی مرضی سے گئی، ظہیر پر اغوا کا مقدمہ نہیں بنتا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دعا زہرا کے مبینہ اغوا کے مقدمے سے متعلق سماعت ہوئی ، تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوگئے۔

جیل حکام نے گرفتار ملزمان کو بھی عدالت پہنچایا ، مدعی مقدمہ کے وکیل کی جانب سے چالان پر دلائل دیے جائیں گے۔

دعا زہرا کیس کے تفتیشی افسر شوکت شاہانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر پر اغوا کا مقدمہ نہیں بنتا، ظہیر کو ہم نے حفاظتی تحویل میں لیا لیکن لڑکی بیان کے بعد ظہیر پر اغوا مقدمہ نہیں بنتا۔

شوکت شاہانی کا کہنا تھا کہ ہم نے کیس میں ہر پہلو پر تفتیشی کی ہے، لڑکی اپنی مرضی سے گئی ہے،سپریم کورٹ کے حکم کی کاپی سامنے آنے بعد مزید جائزہ لیا جائے گا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ دعاا ور ظہیر کی پب جی کے زریعے دوستی ہوئی تھی، وہیں نکاح کی بات ہوئی تھی، کیس بنتا ہی نہیں۔

مزید پڑھیں : دعا زہرا کیس کا تحریری فیصلہ جاری

یاد رہے سپریم کورٹ نے دعا زہرا کیس نمٹاتے ہوئے والد مہدی کاظمی کو متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

عدلات کا کہنا تھا کہ متعلقہ کیس ہمارے دائرہ کار میں نہیں آتا تاہم دعا کی عمر سے متعلق میڈیکل بورڈ کی تشکیل کیلئے مناسب فورم سے رجوع کرسکتے ہیں۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیےکہ ہم ان کے والد کا دکھ سمجھ سکتےہیں، لیکن بچی کے بیانات ہوچکےہیں، کسی پر الزام نہیں لگاسکتےکہ اس پر زبردستی کی گئی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا تھا شادی کی حیثیت کوچیلنج توصرف لڑکی کرسکتی ہے، سندھ کےقانون کےتحت بھی نکاح ختم نہیں ہوتا۔

جسٹس منیب اخترنے ریمارکس میں کہا تھا کہ میرج ایکٹ پڑھ لیں، ہراسانی اور اغوا کا کیس تو نہیں بنتا۔۔ اگرسولہ سال سے کم عمرمیں بھی شادی ہو تونکاح رہتا ہے، نکاح تو آپ ختم نہیں کرسکتے تاہم آپ گارڈین کا کیس سیشن عدالت میں دائرکرسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں