The news is by your side.

Advertisement

وزارت پانی و بجلی نے صنعتی سیکٹر کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا

کراچی :وزارتِ پانی و بجلی نے صنعتی سیکٹر کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کے مطابق رواں ماہ سے صنعتوں کو بجلی کی فراہمی بلا تعطل کی جارہی ہے، ترجمان کے مطابق صنعتوں کو برآمدی آڈر پورے کرنے کیلئے مسلسل بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس کے باعث یہ اقدام کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق بجلی کی طلب اور پیداوار میں فرق کے باعث شہروں اور دیہی علاقوں میں اب بھی چھ سے آٹھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے ۔

اعداد وشمار کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٖٹ فال تیئس سو میگاواٹ تک محدود ہے، ملک میں بجلی کی طلب پندرہ ہزار چھ سو میگاواٹ ہے.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں