جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ایف بی آر نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ٹیکس کی بھرمار سے ستائے عوام کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں سال عوام پر مزید ٹیکس نہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں اہداف سے زیادہ رہیں اور پانچ ماہ میں ایف بی آر نے ٹیکسوں کے مقررہ اہداف حاصل کرلیے، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تیس جون دو ہزار اکیس تک 4963 ارب کا ٹیکس ہدف برقرار رہےگا، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کی وصولیوں کا ہدف حاصل کیا جائےگا۔

دوسری جانب آئی ایم ایف نے پاکستان کی چھ ماہ کے لیے ٹیکس اقدامات میں تاخیر کی درخواست کو منظور کرلیا ہے، پاکستان نے آئی ایم ایف سے ٹیکس اقدامات پر عمل میں تاخیر کی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  ایف بی آر کے نوٹس نے شہریوں کی نیندیں اڑا دیں

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے انکم ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے، آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان کارپوریٹ انکم ٹیکس پر ورچوئل مذاکرات جنوری کے پہلےہفتے میں ہوں گے، اس کے علاوہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے جولائی دو ہزار اکیس میں سیلز ٹیکس استثنیٰ پر دوبارہ بات چیت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں