The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے کی بیرون ملک جا نے والی پروازوں میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ

کراچی : پی آئی اے کی جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ سے بیرون ملک جا نے والی پروازوں میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا، چھ ما ہ کے دوران ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد مسافروں نے سفر کیا جبکہ 595 پر وازیں آپریٹ کیں گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نئی انتظا میہ کے انقلا بی اقدا مات کے مثبت نتا ئج نظر آنے لگے ، پی آئی اے کی جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے بیرون ملک جا نے والی پروازوں میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

چھ ما ہ کے دوران ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد مسافروں نے سفر کیا، اس دوران پی آئی اے نے 595 پر وازیں آپریٹ کی، مسافروں کی تعداد میں اضا فہ کینیڈا ،لندن ، سعودی عرب اور دبئی جا نے والی پروازوں میں ہوا۔

پی آئی اے نے کراچی سے بیرون ملک جا نے والے مسافروں سے اضا فی سا ما ن کی مد میں 71 لاکھ 77 ہزار روپے کا ریو نیو حا صل کیا۔

پی آئی اے نے چھ ما ہ کے دوران کراچی سے اندرون ملک کے لئے 2600 پروازوں کے ذریعے 3لاکھ 20 سے زائد مسافروں نے سفر کیااور اندرون ملک جا نے والی پروازوں پر اضا فی ساما ن کی مد ایک کروڑ روپے91 لا کھ 87 ہزرار کا ریونیو حا صل کیا۔

پی آئی اے کرا چی اسٹیشن کے ریونیو میں چھ ماہ کے دوران 47 فیصد کا اضا فہ ہوا، پروازوں کو بر وقت روانہ کر نے کے لئے ائیرپورٹس پر خالی کھڑے جہازوں کے وقت میں 832 منٹگروانڈ ٹائم سیف کئے جبکہ بہترین ٹائم مینجمنٹ سے پروازوں کے شیڈول کی بروقت آمد و روانگی 99 فیصد رہی۔

کراچی ،لاھور اسلام آباد سمیت دیگر ائیرپورٹ پر بھی پی آئی اے کے ریونیو میں اضافہ ہوا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں