منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

بابراعظم کی کارکردگی پر شاداب خان بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان آؤٹ آف فارم بابراعظم کے دفاع میں آگئے۔

نیدرلینڈ کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شاداب خان نے کہا کہ بابراعظم ورلڈکلاس کھلاڑی ہیں اس میں کوئی شک نہیں، لیکن وہ انسان بھی ہیں کبھی کبھی غلطیاں ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم ہمارے لیڈر ہیں اور ہمارے بہترین کپتان ہیں انہوں نے ہمارا ساتھ دیا اس لیے اب ہمیں ان کا ساتھ دینا ہوگا یہ صرف تین میچوں کی بات تھی کسی کو بھی اس کی فارم کے بارے میں فکر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ ایک عالمی معیار کے کھلاڑی ہیں۔

شاہدآفریدی بھی بابر اعظم کے حق میں بول پڑے

- Advertisement -

شاداب نے کہا کہ بابراعظم فارم میں واپسی سے ایک اچھی اننگز دور ہیں آج رضوان نے بھی رنز بنائے امید ہے کہ بابر اگلے میچ میں ہمارے لیے اسکور کریں گے اگلا میچ بڑا ہے امید کرتے ہیں بابر بڑا اسکور کریں گے۔

واضح رہے کہ بابر کی قیادت میں پاکستان جمعرات کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں جنوبی افریقا سے مقابلہ کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں