جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی مینزٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بناسکا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: آئی سی سی نے مینز اور ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کردیا، مینز ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی نہ بناسکا۔

پاکستانی کھلاڑی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی الیون میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، آئی سی سی نے بہترین کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیم کا انتخاب کرلیا۔

بھارت کے ویرات کوہلی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم میں رنر اپ انگلینڈ کے سب سے زیادہ چار اور ورلڈ چیمپئین ویسٹ انڈیز کے دو کھلاڑی شامل ہیں۔

انگلینڈ کے جیسن رائے، جو روٹ، جوز بٹلر، ڈیوڈ ولی، جنوبی افریقہ کے کوانٹن ڈی کوک، آسٹریلیا کے شین واٹسن، ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل، سیمیول بدری، بھارت کے اشیش نہرا اور بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی الیون میں پاکستان کی انعم امین کو بارہویں کھلاڑی کے طورپرٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں