تازہ ترین

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا ابھی پلان نہیں، وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد: وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا ابھی کوئی پلان نہیں، قیمتیں اپنے طریقہ کار سے بڑھیں گی۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ افواہیں ہیں کہ ملک میں تیل کی قلت ہوگئی جبکہ اس وقت میں 20 دن کا پیٹرول اور 29 دن کا ڈیزل ملک میں موجود ہے، ذخیرہ اندوز عوام کا حق مار رہے ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کو وارننگ دے رہا ہوں کہ باز آ جائیں ورنہ سخت فیصلے کرنے جا رہے ہیں، ذخیرہ اندوز پھر یہ نہ کہیں کہ حکومت نے بتایا نہیں تھا، ایک بار پمپ بند کر دیے تو پھر کھول نہیں سکیں گے۔

وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ خبردار کرتا ہوں کہ اگر عوام کو تنگ کریں گے تو ہم بھی آپ کو تنگ کریں گے، پمپ مالکان کو بھی کہتا ہوں ذخیرہ اندوزی بند کریں ورنہ لائسنز منسوخ کر دیں گے۔

Comments