ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

انور مجید کے گھر چھاپہ نہیں پڑا اور نہ ہی کوئی گرفتاری ہوئی، ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انور مجید کا کوئی گھر فیز ایٹ میں نہیں ہے اور نا ہی اُن کے گھر پر کوئی چھاپا مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا میں سلمان یونس کی گرفتاری اور انور مجید کے گھر چھاپوں کے حوالے سے نشر ہونے والی خبروں پر وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’انور مجید کا ڈیفنس فیز 8 میں کوئی گھر نہیں اور نہ ہی اُن کے کسی گھر پر چھاپہ پڑا‘‘۔

ترجمان سی ایم ہاؤس نے مزید کہا کہ سلمان یونس کی گرفتار ی کے حوالے سے آنے والی خبر میں بھی کوئی صداقت نہیں کیونکہ ان کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

- Advertisement -

پڑھیں: ’’ انور مجید کےساتھ تعلقات سےانکار نہیں،آصف علی زرداری ‘‘

خیال رہے سابق صدر کی وطن واپسی کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زرداری کے قریبی دوست سمجھے جانے والے انور مجید کے دو دفاتر پر چھاپہ مار کر وہاں سے اسلحہ برآمد کیا اور پانچ افراد کو حراست میں لیا تھا۔

گزشتہ روز انور مجید اور اُن کے شراکت دار خواجہ سلمان کے خلاف دو مقدمات انسداد دہشت گردی کی دفعات کے ساتھ درج کیے گئے ہیں تاہم گزشتہ روز ایف آئی اے حکام نے خواجہ سلمان کو ائیرپورٹ پر دبئی جاتے ہوئے روک لیا اور اُن سے تفتیش بھی کی تھی۔

مزید پڑھیں: ’’ حساس اداروں کا اہم سیاسی شخصیت کےدوست کےگھر پرچھاپہ ‘‘

دوسری جانب آصف علی زرداری نے بھی انور مجید سے قربت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو جلد عدالتوں سے انصاف ملے گا جبکہ کاروباری شخصیت انور مجید کے قانونی دفاع میں کوئی کثر نہیں چھوڑی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں