بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

کوئی معاون خصوصی یا مشیر دہری شہریت نہیں چھپائےگا، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کوئی معاون خصوصی یا مشیر اپنی دہری شہریت نہیں چھپائےگا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ کوئی ایسا حکومتی رکن نہیں جوبیرون ملک نوکری کر رہا ہو، اب کوئی معاون خصوصی یا مشیر اپنی دہری شہریت نہیں چھپائےگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےجو کہا ہے وہ کام ضرور ہو گا، وزیراعظم نے کہا اثاثے ڈیکلیئر کریں توضرور ہوں گے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محسن رانجھا نے کہا کہ دہری شہریت معاملےپرفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانی چاہیے، جو کہ اسپیکر کی جانب سےبنانی جائے، دہری شہریت سےمتعلق قانون ماہرین کوبھی متحرک کریں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ مفادات کا ٹکراؤ ڈیکلیئر کرنا لازمی ہوتا ہے مگر پبلک آفس ہولڈر کا مفادات کا ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیے۔

شفقت محمود نے کہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس عدلیہ کی تاریخ میں اہم ہے اگر جج سےمنی ٹریل مانگا جا سکتا ہے توقانون سےکوئی بالاترنہیں، اسمبلی ارکان قانون کے مطابق اپنے اثاثے ظاہر کرتےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں