تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

‘کوئی کسٹم ٹیکس نہیں لگے گا’ سعودی عرب کا بڑا ریلیف

ریاض: سعودی محکمہ ٹیکس و کسٹم نے وضاحت پیش کی ہے کہ ایک ہزار ریال سے کم مالیت کے نجی پارسل پر کوئی کسٹم ٹیکس نہیں لگے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں متعلقہ محکمہ کا کہنا ہے کہ 1 ہزار ریال سے کم مالیت کے نجی پارسل پر کوئی کسٹم عائد نہیں ہوگا اس رقم میں سامان کی قیمت اور کارگو چارجز سب شامل ہوں گے۔

سعودی محکمہ زکوٰۃ، ٹیکس وکسٹم نے ہدایت کی ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی مقررہ یکساں شرح پندرہ فیصد ہے اور یہ تمام درآمدات پر لاگو ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں محکمہ نے خبردار کیا کہ اگر متعلقہ ادارہ ٹیکس اصولوں کی خلاف ورزی کرے تو صارف ویلیو ایڈڈ ٹیکس ایپ کے ذریعے شکایت درج کرا سکتا ہے اور دعوے کے ثبوت منسلک کرنا ہوں گے۔

مملکت میں پارسل اور کسٹم کلیئرنس کی کارروائی پوسٹل سروسر کی ذمہ داری ہے، صارف کلیئرنس کی کارروائی پوسٹل سروسر سے کرائے گا۔ کسٹم کلیئرنس کی کارروائی افراد کے علاوہ کمپنیاں اور ایجنسیاں بھی کرتی ہیں۔

پوسٹل سروسر کی ذمہ داری ہے کہ وہ صارف کو کسٹم کی مکمل تفصیلات پر مشتمل دستاویز فراہم کرے۔

Comments

- Advertisement -