اشتہار

اپوزیشن سے خطرہ نہیں، فوج جمہوری حکومت کے ساتھ ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں اور پارٹی رہنماؤں کو اپوزیشن کے منفی بیانیےکو بےنقاب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کوفوج سےاس لئےمسئلہ ہےکہ وہ ان کی کرپشن پکڑتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں لاہور، اسلام آباد سے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پرحکومتی حکمت عملی اور اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پرمشاورت کی گئی۔شرکاء کو نوازشریف کی وطن واپسی سےمتعلق حکومتی اقدامات پربریفنگ دی گئی۔

- Advertisement -

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ قوم اداروں کےساتھ کھڑی ہے، سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤنہیں، فوج آئینی حدودمیں رہتےہوئےجمہوری حکومت کےساتھ ہے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ اپوزیشن کی تحریک سےکوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن کوفوج سےاس لئےمسئلہ ہےکہ وہ ان کی کرپشن پکڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم دیکھ رہی ہےنوازشریف کےبیانات پرپاکستان مخالف لوگ بغلیں بجارہےہیں، نوازشریف اوربھارت پاکستانی اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، نوازشریف مودی سرکارکابیانیہ لےکرچل رہےہیں، نوازشریف اپنےبچوں کولندن میں بٹھاکرعوام کوسڑکوں پرلاناچاہتےہیں، نوازشریف کےبچےلندن میں آرام کریں،عوام سڑکوں پرآئیں،یہ کیسا انقلاب؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں