اشتہار

نوبیل انعام یافتہ بھارتی پروفیسر کے ساتھ ‘دوہاتھ’ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: نوبیل انعام یافتہ معروف ماہر اقتصادیات امرتیہ سین کے ساتھ دو ہاتھ ہوگیا۔

اپنی پوری زندگی بھارت کے لئے وقف کرنے والے نوبیل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات امرتیہ سین کو یونیورسٹی انتظامیہ نے کیمپس میں واقع ان کا آبائی گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

مغربی بنگال کی وشو بھارتی یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امرتیہ سین پانچ مئی تک اپنا آبائی مکان رضاکارانہ طور سے خالی کردیں ورنہ بذریعہ طاقت ان سے مکان خالی کرایا جائے گا۔

- Advertisement -

یونیورسٹی حکام کا موقف ہے کہ پروفیسر سین نے کیمپس کے مکان پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے جبکہ امرتیہ سین کا مؤقف ہے کہ مکان کی زمین ان کے نام ہے اور یہ مکان چالیس کی دہائی سے ان کے خاندان کے پاس ہے۔

وشو بھارتی یونیورسٹی کے پروفیسر وشوناتھ چکرورتی کے مطابق لبرل اور بائیں بازو کے نظریات کے لوگ پروفیسر سین کو اپنا حامی سمجھتے ہیں جبکہ بی جے پی انھیں اپنا مخالف مانتی ہے۔

پروفیسر سین نے مودی کی وزارت عظمی کی نامزدگی کی مخالفت کی تھی۔ وہ اس کی ہندوتوا کی پالیسی کے خلاف ہیں۔

ادھر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے یونیورسٹی انتظامیہ کے حکم نامے کی مذمت کرتے ہوئے امرتیہ سین سے مکان جبراً خالی کرانے پر دھرنا دینے کی دھمکی دی ہے۔

یاد رہے کہ امرتیہ سین کو 1998 میں اکنامکس کے شعبے میں ’ویلفیئر اکنامکس‘ اور ’سوشل چوائس تھیوری‘ پر ان کے کام کے عوض نوبیل انعام دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں