تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بھارتی پولیس اہلکار نے لفٹ دینے والے شہری کو لوٹ‌ دیا

نوئیڈا: بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس اہلکار نے گاڑی میں لفٹ دینے والے شہری کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔

انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں تعینات پولیس اہلکار (ہیڈ کانسٹیبل) نے ایک گاڑی کو اشارہ کر کے آگے چھوڑنے کے لیے لفٹ مانگی۔

گاڑی میں دو بھائی سوار تھے جنہوں نے پولیس اہلکار کو دیکھ کر کار روکی اور انہیں بیٹھنے کی پیش کش کی، ابھی گاڑی چلنا ہی شروع ہوئی تھی کہ اہلکار نے اپنی پستول نکال کر ڈرائیور پر تانی اور اُس سے پیسوں کا تقاضہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں بھائی جمعے کی دوپہر تین بجے بلند شہر سے نوئیڈا کی طرف جارہے تھے کہ اسی دوران امبر بھٹی نامی اہلکار نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا اور کچھ دور چھوڑنے کی درخواست کی۔

مزید پڑھیں:بھارتی خاتون پولیس اہلکار کا رشوت لیتے ہوئے انوکھا انداز، ویڈیو وائرل

سفر کے دوران پولیس اہلکار نے دونوں بھائیوں کو دھمکی دی اور پستول تان کر اُن سے نقد رقم سمیت دیگر قیمتی کاغذات لے کر فرار ہوگیا۔

دونوں بھائیوں نے متعلقہ تھانے میں شکایت درج کرائی جس کے بعد ریاست اترپردیش کی پولیس کے سینئر افسر نے لوٹ مار کے واقعے کا نوٹس لیا اور دادری تھانے میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل کو برطرف کردیا۔

پولیس افسران نے مذکورہ اہلکار سے پوچھ گچھ کی جس کے دوران وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ بعد ازاں اُس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اُس نے شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹا۔

پولیس اہلکار کے خلاف جب تحقیقات شروع ہوئیں تو اُس کا کریمنل ریکارڈ نکلا کیونکہ اُس پر پہلے ہی فائرنگ کرنے اور شہریوں کے لوٹنے کے الزامات تھے۔ رپورٹ کے مطابق جرم کا اعتراف کرنے اور کریمنل ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ افسران نے پولیس اہلکار کو فوری طور پر معطل کردیا۔

Comments

- Advertisement -