اشتہار

قومی ٹیم کا اہم بولر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

دورہ آسٹریلیا پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی بھی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی کا اپینڈیکس کی تشخیص کے بعد آپریشن کیا گیا، ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نعمان علی آسٹریلیا کے خلاف باقی دونوں ٹیسٹ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ پرتھ ٹیسٹ سے قبل بھی نعمان علی کی انگلی میں کٹ لگ گیا تھا، جس کے باعث وہ پہلا ٹیسٹ بھی نہیں کھیل پائے تھے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ نسیم شاہ اور حارث روف کی غیر موجودگی میں ڈیبیو کرنے والے خرم شہزاد بھی انجرڈ ہو کر سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔ ان کی جگہ فاسٹ بولنگ شعبے کی ذمہ داری شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ساتھ حسن علی یا میر حمزہ کے کندھوں پر ہو گی۔

پرتھ ٹیسٹ میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے والے وکٹ کیپر سرفراز احمد پر کڑی تنقید کی جارہی ہے اور ان کی جگہ محمد رضوان کو شامل کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ امکان یہی ہے کہ محمد رضوان کو میلبرن ٹیسٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔

میلبرن ٹیسٹ کیلیے پاکستان ٹیم میں کونسی تبدیلیاں ہوں گی؟

آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی پہلے ٹیسٹ میں متاثرکن پرفارمنس نہیں دے سکے جب کہ مستند اسپنر کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ساجد خان کو آزمایا جاسکتا ہے جنہیں ابرار احمد کی جگہ اسکواڈ میں طلب کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں