شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان حبیب نے اپنی ایک فین کا دلچسپ قصہ سنا دیا۔
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان حبیب اے آر وائی زندگی کے ’ دی نائٹ شو ’ کے مہمان بنے، جہاں انہوں نے میزبان ایاز سمو کو بتایا کہ ان کی ایک فین تھی جسے وہ زندگی بھر نہیں بھول سکتے۔
اداکار نعمان حبیب نے کہا کہ مجھے نہیں پتا وہ کون ہے لیکن مجھے وہ فین زندگی بھر یاد رہیں گی، انہوں نے بتایا کہ انٹرنیٹ پر ’ نعمان حبیب کی دیوانی‘ کے نام سے ایک فین پیج تھا۔
’لوگوں نے مجھ سے اس بارے میں پوچھنا شروع کردیا، یہ نعمان حبیب کی دیوانی کون ہے؟ لیکن میرا یہی جواب ہوتا تھا کہ مجھے نہیں پتا ہوگی کوئی‘۔
اداکار نعمان حبیب نے کہا کہ مجھے بھی پھر ایسا لگتا تھا کہ کوئی تو بات ہے اس میں کیوں کہ لوگ اس وجہ سےاس بات کو بار بار یاد کررہے تھے، لیکن جب میری شادی ہوئی تو اس کے بعد وہ فین پیج ڈیلیٹ ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے آج تک نہیں پتا چلا کہ وہ کون ہے، کہاں ہے، لیکن یہ فین مجھے ہمیشہ یاد رہیں گی۔