کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی۔
انہوں نے مداحوں کو اکاؤنٹ ہیک ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے اسے رپورٹ کرنے کی درخواست بھی کی، نعمان اعجاز نے لکھا کہ ’خوش قسمتی سے اتنا مقبول ہوگیا ہوں کہ کسی احمق نے میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرلیا۔‘
اداکار نے کہا کہ ’اس اکاؤنٹ پر کوئی بھی پیغام یا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے محتاط رہیں۔‘
Hi everyone luckily being so famous some idiot hacked my insta account ….so plz becareful about message or any post shared from that account …kindly report naumaanijazofficial insta account.
I will be back soon with a new account …
Allah bless u all.— Naumaan Ijaz (@ijaz_naumaan) October 21, 2020
نعمان اعجاز نے مداحوں سے درخواست کی کہ براہ مہربانی اس معاملے کی شکایت انسٹاگرام سے کریں تاکہ میرا اکاؤنٹ بحال ہوسکے۔
اداکار نے ساتھ ہی مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی نئے انسٹا اکاؤنٹ کے ساتھ واپس آئیں گے۔
انہوں نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ ان دنوں کینیڈا میں مقیم ہیں اور کورونا سے بچاؤ کے لیے قرنطینہ اختیار کیا ہوا ہے۔
— Naumaan Ijaz (@ijaz_naumaan) October 23, 2020
واضح رہے کہ اداکار نعمان اعجاز انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف مزاحیہ پوسٹ شیئر کرتے ہیں مداحوں کی جانب سے بھی ان کی شیئر کردہ پوسٹ کو پسند کیا جاتا ہے۔