ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

اسپیکر وڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب، ن لیگ، پی پی اور سنی اتحاد کونسل کے کاغذات نامزدگی جمع

اشتہار

حیرت انگیز

نومنتخب اراکین قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہو گیا ن لیگ، پی پی اور سنی اتحاد کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں کامیاب نومنتخب اراکین قومی اسمبلی نے آج حلف اٹھا لیا۔ اسپیکر راجا پرویز اشرف نے ان سے حلف لیا، جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔

مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان ودیگر جماعتوں پر مشتمل اتحاد کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے ن لیگ کے رہنما ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے پی پی رہنما غلام مصطفیٰ نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

- Advertisement -

دوسری جانب پی ٹی آئی نے سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے ملک عامر ڈوگر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے جنید اکبر خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

سیکریٹری قومی اسمبلی نے ایوان میں ہی چاروں امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔

قومی اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابی شیڈول کے مطابق ان عہدوں کے لیے انتخاب کل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں