تازہ ترین

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

ڈالرز کی عدم فراہمی، کیا کارگو سروسز معطل ہورہی ہیں؟

کراچی: ڈالرز کی عدم فراہمی اور غیر یقینی صورت حال پر بین الاقوامی ایئر لائنز کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بینکوں کی جانب سے ڈالرز کی عدم فراہمی پر مختلف بین الاقوامی ایئرلائنز نے پاکستان کیلئے ایئر کارگو بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

ایئرکارگو ایجنٹس ایسوسی ایشن نے وزیرہوابازی، وزیرخزانہ اور گورنراسٹیٹ بینک کو مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تین ماہ سے بینکوں کی جانب سے ایئرلائنز کو فریٹ چارج کی مد میں ڈالرز کی فراہمی معطل ہے، فریٹ چارجز نہ ملنے پر بین الاقوامی ایئرلائنز نےایئرکارگو بند کرنےپرغور شروع کردیاہے۔

یہ بھی پڑھی: امریکی ڈالر مزید مہنگا، ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے پر پابندی کے باعث غیر ملکی ایئر لائنز پچاسی فیصد ایئرکارگو سروسزمہیا کرتی ہیں اگر ایئرلائنز نے کارگو سروسز معطل کیں تو بین الاقوامی تجارت بند ہونے کا خدشہ ہے۔

ایئرکارگو ایجنٹس ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ حکومت ائیر کارگو سروسز کے لیے ڈالرز کی فوری فراہمی کے احکامات جاری کرے۔

Comments