اسلام آباد: پی ٹی آئی کے منحرک رکن نور عالم خان نے فنانس بل کی مخالفت کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کا کہنا ہے کہ سیٹ قربان کردوں گا مگر فنانس بل کو ووٹ نہیں دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ شادی ہالز پر ٹیکس لگانے کی مخالفت کرتا ہوں حکومت غریب کے لیے نعرے لگانے کے بجائے سہولیات فراہم کرے۔
یہ پڑھیں: فنانس بل 2023: لگژری آئٹمز پر جی ایس ٹی 17سےبڑھاکر 25فیصد کرنےکافیصلہ
نور عالم خان نے کہا کہ حکومت ایف بی آر کو لگام ڈالے، گرین چینلز کے ذریعے ملک میں اسمگلنگ ہوتی ہے حکومت بتائے کس قانون کے تحت ڈالر اسمگلرز سے مذاکرات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا ملک افغانستان نہیں پاکستان ہے۔ یوریا، آٹا اور ڈالرز افغانستان اسمگل ہورہے ہیں۔