منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

نور بخاری نے دعا زہرہ کے نام پیغام شیئر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے دعا زہرہ کے لیے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ بھاگ کر شادی کرنے میں کوئی عزت نہیں۔

سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ الحمدللہ، دعا زہرہ بالکل ٹھیک ہے لیکن کاش آپ سمجھ سکتیں کہ آپ کی وجہ سے آپ کے والدین اور پورا پاکستان کتنی اذیت سے گزرا۔

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ہم سب بھی بیٹیوں والے ہیں اور ہم نے آپ کے لیے بہت دُعائیں کی۔

- Advertisement -

اُنہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو سمجھنا چاہیے، بھاگ کر شادی کرنے میں کوئی عزت نہیں، نور بخاری نے یہ بھی کہا کہ مجھے والدین کے لیے بہت افسوس ہے۔

مزید پڑھیں: عدالت نے دعا زہرہ کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

واضح رہے کہ عدالت نے دعا زہرہ کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

انویسٹی گیشن آفیسر نے دعا کی سیکیورٹی کے لیے دارالامان جانے کی استدعا کی تھی، تاہم دعا زہرہ نے عدالت میں بیان دیا کہ میری عمر 18 سال ہے اور بالغ ہوں، میں اپنی مرضی سے کراچی سے لاہور آئی ہوں اور مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا۔

دعا زہرہ نے کہا کہ مجھے دارالامان نہ بھیجا جائے، مجھے کسی سے کوئی خطرہ نہیں میں محفوظ ہوں۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دعا زہرہ کواس کی مرضی کے خلاف دارالامان نہ بھیجا جائے، انویسٹی گیشن آفیسر کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں