پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

نور بخاری نے سیاست دانوں سے اہم درخواست کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابق اداکارہ نور بخاری نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال کے پیشِ نظر سیاست دانوں کے نام اہن پیغام دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر سابق اداکارہ نور بخاری نے اسٹوری میں لکھا کہ مذہب کو سیاست میں کیوں لایا جاتا ہے، مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی۔

نور بخاری نے کہا کہ سب بڑی بڑی ہستیوں کا نام ایسے ہی لے رہے ہیں۔ انہوں نے درخواست کی کہ اللہ کے لیے مذہب اور سیاست کو ایک دوسرے سے الگ رکھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @lollywoodsparkofficial_

- Advertisement -

اس سے قبل پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر تبصرہ کیا تھا۔ ٹوئٹر پر ثمینہ پیرزادہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہر حکومت کو اپنی 5 سالہ مدت پوری کرنی چاہیے اور اس کے بعد نئے عام انتخابات کرائے جانے چاہییں۔

ثمینہ پیرزداہ کا کہنا تھا کہ کہ ہمیں بحیثیت قوم نظام کو چلنے دینے کے لیے صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے، جمہوریت کو غالب آنے دیں، کبھی بھی نظامِ حکومت کو پٹڑی سے نہ اتاریں چاہے کچھ بھی ہو، اگر کچھ لوگوں سے متفق نہیں ہیں تو انہیں منتخب نہ کریں۔

خیال رہے کہ نور بخاری نے 2017 میں پاکستان شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اب کسی ٹی شو یا فلم میں نظر نہیں آئیں گی۔

نور بخاری کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں بہت سخت اور کڑے مراحل آئے اور میں ذہنی و جذباتی طور پر بے حد متاثر ہوئی ہوں لہٰذا اب میں نے دینی راہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں