ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

قرآن کمپلیکس کی تعمیر، نور الحق قادری نے بڑی خبر سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیرمذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں قرآن کمپلیکس بنانےجارہےہیں، ہماری تمام مسالک کے لئے ایک ترجمے والامتفقہ قرآن شائع کرنے کی کوشش ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمذہبی امور پیرنورالحق قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اللہ نے قرآن کی حفاظت اپنے ذمے لی ہے، آج مسلمان قرآن کی طرف لوٹ رہے ہیں، حکومت ایسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔

وفاقی وزیرمذہبی امور کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں قرآن کمپلیکس بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا  پرانے اوراق پردوبارہ سے قرآن پاک کی اشاعت کی جائے گی۔

- Advertisement -

پیر نور الحق قادری نے کہا کہ اخباری پیپر والے کاغذ پ رقرآن چھاپنے پر پابندی لگائی ہے، ایک خاص وزن اور معیاری کاغذ لازمی کررہے ہیں اور تمام مسالک کے لئے ایک ترجمے والامتفقہ قرآن شائع کرنے کی کوشش میں ہے۔

مندر کی تعمیر کے حوالے سے وفاقی وزیرمذہبی امور کا کہنا تھا کہ مندر کا معاملہ کونسل کے سپرد کردیا ہے، جوکونسل فیصلہ کرےگی قبول ہوگا، مندر کا معاملہ مختلف علمائے کرام کے سپرد کرتے تو اختلاف سامنے آسکتا تھا، اسلامی نظریاتی کونسل جو رائے دے گی قابل قبول ہوگی۔

صحافی نے سوال کیا مندر کے لئے زمین دی جاسکتی ہے یا نہیں؟ جس پر نور الحق قادری نے جواب دیا کہ مندرکےلئے زمین کا سوال علما نے نہیں پوچھا تھا، علما نے پوچھا تھا سرکاری فنڈز سے مندر تعمیر ہوسکتا ہے یا نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں