اشتہار

ڈرامے بازیاں کام نہ آئیں، نور مقدم قتل کیس کا ملزم فٹ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی ڈرامے بازیاں کام نہ آئیں عدالت میں فٹ قرار دے دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے ڈاکٹرز نے اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی مکمل میڈیکل رپورٹ پیش کردی۔

ملزم کو آج بھی اسٹریچر پر لایا گیا تھا اس سے پہلے وہ وہیل چیئر پر آتا جاتا رہا ہے۔

- Advertisement -

ظاہر جعفر کے وکیل نے تفتیشی آفیسر سے جرح مکمل کی، اڈیالہ جیل حکام نے عدالت میں ملزم ظاہر جعفر کی میڈیکل رپورٹ پیش کی جس کے بعد ملزم کو مکمل فٹ قرار دیا گیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ملزم کا ایک نہیں کئی بار طبی معائنہ کروایا گیا، ماہر نفسیات نے بھی معائنہ کیا سب نے اسے فٹ قرار دیا۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کیلئے میڈیکل بورڈ کی درخواست مسترد کردی۔

،مزید پڑھیں: نور مقدم قتل کیس میں ڈرامائی موڑ ، ملزم ظاہر جعفر کو ذہنی مریض ثابت کرنے کی کوشش

نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کو سزا سے بچانے کیلئے ذہنی مریض ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، مدعی شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیس میں ملزم کے ذہنی مریض ہونے کی درخواست شروع میں دی جاتی ہے ، ابھی کیس اپنے انجام کے قریب ہے۔

وکیل شاہ خاور کا کہنا تھا کہ ملزم کوبچانےکےلئے سوچی سمجھی منصوبہ بندی کےتحت یہ درخواست دی گئی لیکن یہ آخری حربہ تھا، میرا خیال ہےکہ ان کا یہ حربہ ناکام ہو جائے گا۔

مدعی وکیل نے مزید کہا تھا ملزم کےخلاف شواہداس قدر مضبوط ہیں کہ امیدہے کہ اسے سخت سزا ملے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں