تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

نور مقدم کیس: مرکزی ملزم کے والدین نے اپیل دائر کر دی

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نور مقدم قتل کیس میں گرفتار زاکر جعفر نے فرد جرم عائد کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی ‏کورٹ سے رجوع کر لیا۔

ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کیس کے تفتیشی کی خواہش پر چارج فریم نہیں کیا ‏جاسکتا، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون اور اختیارات کا غلط استعمال ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کے 14 اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ ٹرائل کورٹ ‏نے 14 اکتوبر کو نور مقدم قتل کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی۔

قبل ازیں سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفرکی والدہ عصمت ذاکرکی ضمانت منظور ‏کرلی اور دس لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

والد ذاکرجعفر کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیادپرنمٹادی،عدالت نےریمارکس دئیے مقدمہ سفاک قتل کا ‏ہے جس کوچھپانے کی کوشش کی گئی،ممکن ہےکالزمیں والد قتل کاکہہ رہاہو یہ بھی ہوسکتاہےروک رہاہو، ‏رائےدےکر پراسیکوشن کےمقدمے کوختم نہیں کرسکتے۔

Comments

- Advertisement -