پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

پاکستان کی پالیسی تمام مسالک اور سب کے لیے برابر ہے، نورالحق قادری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حکومت کی خواہش ہے کہ ماحول کی مناسبت سے تمام علما ایک پیچ پر آئیں، پاکستان کی پالیسی تمام مسالک کے لیے برابر ہے۔

اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا کہ ’ہمارامعاشرہ بہت زیادہ تضادات کا شکار ہے، حکومت کی خواہش ہے کہ تمام علما ماحول کودیکھتےہوئے ایک پیج پر آجائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’جوعناصر مذہب کے نام پر فسادات پھیلانےکی کوشش کررہےہیں وہ ناکام ہوں گے، علما سےگزارش ہےخانقاہوں میں بھی اتحادبین المسلمین اجاگرکریں‘۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ سعودی عرب اور ایران کے مابین ہونے والی کشیدگی میں پاکستان نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا کیونکہ پاکستان کی پالیسی تمام مسالک اور سب کیلئے ایک جیسی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مندر کی تعمیر سے متعلق کافی بحث ہوچکی ہے، اسلام ہمیں اقلیتوں کے حقوق کا درس دیتاہے، اسلام آبادمیں2017 میں مندرکیلئےزمین دی گئی تھی، حکومت نے ابھی تک مندر کی تعمیر کے لیے کوئی فنڈ نہیں دیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل مندر کو فنڈز دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ کرے گی، جس مندرکی ابتداہی انتشار سے ہوئی ہواس کا وجودکیسےممکن ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں