ممبئی: بھارتی اداکارہ نورا فتیحی اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم سکیش چندر شیکھر کی مبینہ چیٹ لیک ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس گزشتہ کئی دنوں سے ملزم سکیش چندر شیکھر کے ساتھ تعلقات کو لے کر تنازع میں گھری ہوئی ہیں اب اداکارہ نورا فتیحی کے بھی ملزم سے مہنگے تحائف لینے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ نورا فتیحی اور سکیش چندر شیکھر کی مبینہ چیٹ سامنے آئی ہے، اس چیٹ میں سکیش نورا فتیحی کو مہنگا تحفہ دینے کی بات کررہے ہیں ہیں اداکارہ بھی ملزم سے تحفے کو قبول کرنے کی بات کررہی ہیں۔
ملزم چندر شیکھر نے نورا فتیحی سے پوچھا تھا کہ کیا انہیں رینج روور کار پسند ہے؟ اس پر اداکارہ نے ہاں میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی گاڑی ہے۔
مزید پڑھیں: جیکولین پر بھتہ خور سے تعلقات کا الزام، اداکارہ کو کتنی مالیت کے تحائف وصول ہوئے؟
سکیش چندر شیکھر نے نورا فتیحی سے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں آپ کو تحفہ کسی بھی طرح کے مقصد سے نہیں دے رہا بلکہ آپ کسی کو پسند کرتے ہیں تو انہیں تحفہ دیتے ہیں۔
ایک اور چیٹ میں سکیش چندر نے نورا فتیحی کو لکھا کہ ’اگر آپ ایک منٹ کے لیے بات کرسکتی ہیں تو مجھے بے حد خوشی ہوگی۔
واضح رہے کہ نورا فتیحی سے فراڈ کیس میں پہلے بھی پوچھ گچھ کی جاچکی ہے اور وہ اس حوالے سے تردید کرچکی ہیں۔