ممبئی: رشمیکا مندانہ، کترینہ کیف، کاجول، عالیہ بھٹ اور پرینکا چوپڑا کے بعد کینڈین نژاد بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہو گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں اداکاراؤں کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں جن پر قابو پانے میں حکومتی دلچسپی نظر نہیں آتی۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر نورا فتیحی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ کسی براڈ کی تشہیر کر رہی ہیں۔
ویڈیو میں اداکارہ کی آواز سے لے کر باڈی لینگویج تک ہر چیز کو انتہائی مہارت کے ساتھ تخلیق کیا گیا ہے اور پہلی نظر پڑنے پر یہ بالکل بھی جعلی معلوم نہیں ہوتی۔
متعلقہ: نورا فتیحی نے تنقید سے نمٹنے کا طریقہ بتا دیا
نورا فتیحی نے انسٹاگرام اسٹوری پر ڈیپ فیک ویڈیو کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے حیرانی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مداحوں کیلیے لکھا کہ ’یہ میں نہیں ہوں۔‘
بالی وڈ اداکاراؤں کی ڈیپ فیک کا سلسلہ رشمیکا مندانہ سے کیا گیا۔ اداکارہ کی نازیبا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی تھی جس کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔