تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

نورا فتیحی اور جیکولین مشکل میں پھنس گئیں

معروف بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور نورا فتیحی کو 200 کروڑ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نورا فتیحی اور جیکولین فرنینڈس کو قانون نافذ کرنے والے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے تفتیشی حکام نے طلب کیا گیا۔

اداکارہ نورا فتیحی آج صبح سکیش چندرا شیکھر فراڈ کیس کے سلسلے میں تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے ای ڈی کے آفس پہنچیں۔

دوسری جانب اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بھی ای ڈی نے اسی کیس کے سلسلے میں تفتیش کے لیے طلب کیا جو اس سے قبل بھی شامل تفتیش ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ سکیش چندرا شیکھر 200 کروڑ کے فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ملزم ہیں، اداکارہ جیکولین فرنینڈس اس شخص کی قریبی دوست اور پارٹنر لینا پال کے ذریعے شامل ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ سکیش چندرا شیکھر نامی شخص فراڈ کا ماسٹر مائنڈ ہے جو جیل کے اندر سے بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلا رہا تھا اور اس نے ایک تاجر سے 200 کروڑ روپے بھتہ لیا تھا۔

Comments

- Advertisement -