جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ملزم شیکھر نے کیا آفر دی؟ نورا فتیحی نے عدالت کو سب بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے منی لانڈرنگ کیس میں ملزم سکیش چندر شیکھر سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کر ڈالے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نورا فتیحی نے منی لانڈرنگ کیس میں آج دیلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔

نورا فتیحی نے عدالت کو بتایا: ’سکیش چندر شیکھر نے مجھے لالچ دینے کی کوشش کی۔ اس کی بیوی لینا ماریا نے مجھے ایک ڈانس شو میں مدعو کیا اور معذور بچوں میں انعامات تسقیم کرنے کو کہا۔ اس پر سکیش نے مجھے فون کر کے شکریہ ادا کیا۔‘

- Advertisement -

متعلقہ: نورا فتیحی اور ملزم سکیش چندر شیکھر کی چیٹ لیک

’اس نے مجھے مہنگی کار پیش کی لیکن میں نے انکار کر دیا۔ سکیش نے آئی فون اور برانڈ گچی کا بیگ دیا۔ اس نے کہا میں آپ کو پروموٹ کروں گا۔ سکیش مجھے ایک پروجیکٹ میں شامل کر کے بی ایم ڈبلیو کار دینے کی کوشش کی۔‘

نوار فتیحی نے عدالت کو بتایا کہ سکیشن کی بیوی لینا ماریا نے ایک بار مجھ سے کہا کہ وہ تمہیں اپنی گرل فرینڈ بنانا چاہتا ہے، اس کے پاس جیکلین فرنانڈز ہے لیکن وہ تمہیں پسند کرتا ہے، میں اس کی کسی بھی آفر پر راضی نہیں ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں