پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

نورا فتیحی کے دعوے پر اڑا ان کا اپنا مذاق

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی مہشور اداکارہ نورا فتیحی نے ہالی وڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی کے سابق شوہر بریڈ پٹ کی جانب سے میسیجز بھیجے جانے کا دعویٰ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر نورا فتیحی کا حالیہ انٹرویو موضوعِ بحث بنا ہوا ہے جس میں وہ ہالی وڈ کی بڑی شخصیت کی جانب سے پیغامات بھیجے جانے کا دعویٰ کر رہی ہیں۔

انٹرویو میں نورا فتیحی سے دریافت کیا گیا کہ کیا آپ کو کبھی کسی معروف شخصیت نے انسٹا گرام پر میسیجز بھیجے؟ اس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا: ’جی ہاں، وہ کوئی اور نہیں بلکہ بریڈ پٹ ہیں‘۔

- Advertisement -

نورا فتیحی کے اس دعوے پر ان کا اپنا مذاق بن رہا ہے کیوں کہ سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ انسٹا گرام پر بریڈ پٹ کا کوئی آفیشل اکاؤنٹ نہیں ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ بریڈ پٹ کا انسٹا گرام پر کوئی اکاؤنٹ ہی نہیں۔ دوسرے نے لکھا: ’مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہا ہے جس شخص کا انسٹا گرام پر اکاؤنٹ ہی نہیں وہ آپ کو کیسے میسیجز بھیج سکتا ہے؟‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں