ممبئی: کینڈین نژاد بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کی پرانی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان پر ایک بار پھر کاسمیٹک سرجری کروانے کا الزام عائد کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسے تو نورا فتیحی اکثر کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں لیکن زیادہ تر وہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے موضوعِ بحث بن جاتی ہیں۔
نورا فتیحی کی ایک پرانی ویڈیو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں آج سے کافی مختلف دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو پر ایک صارف نے لکھا کہ پرانے کلپ میں ان کا چہرہ بالکل مختلف نظر آ رہا ہے۔ دوسرے نے کہا کہ وہ پہلے بھی ٹھیک لگتی تھیں تو پھر انہوں نے سرجری کیوں کروائی؟
گزشتہ ماہ اداکارہ و ڈانسر نے پلاسٹک سرجری کروانے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بدقسمتی سے ایسا الزام ہے کہ جو سوشل میڈیا پر چل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی قدرتی خوبصورت اور نین نقش پر فخر ہے، مجھے کبھی اس پر شرم محسوس نہیں ہوئی۔