جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

نورین نے سہیلی سے جہاد پر جانے کا کہا تھا، ایس ایس پی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نورین لغاری کیس پر اول روز سے تفتیش کرنے والے ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ نے کہا ہے کہ نورین کے خیالات انتہاپسندانہ تھے، اس نے اپنی دوست کو ہم خیال بنانے کی کوشش کی اور کہا کہ میں جہاد پسند افرد سے رابطے میں ہوں اور جہاد کرنا چاہتی ہوں۔


یہ پڑھیں: مجھے خودکش حملے کے لیے استعمال کیا جانا تھا: نورین لغاری


 یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں لائیو بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ نورین کے لاپتا ہونے کا اس کے والد عبدالجبار سے پتا چلا تھا جس پر فوری طور پر تحقیقات شروع کردیں تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ طالبہ نورین نے لاہور جانے کے لیے اپنا نام تبدیل کیا،نورین لاہور پہنچی لیکن اس سے آگے کا معاملہ معلوم نہیں تھا،لاہور کی سی ٹی ڈی کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کررہے تھے۔

انہوں ںے آگاہ کیا کہ نورین لغاری نے اپنی دوست سے جہاد سے متعلق باتیں شیئر کیں،نورین کالج میں اپنے دوستوں کے ساتھ تبلیغ کرتی رہی اور وہ سہیلیوں کو ہم خیال بنانے کی کوشش کرتی رہی۔

ایس ایس پی حیدرآباد نے مزید بتایا کہ متنازع مواد پر مبنی پوسٹوں پر نورین کا فیس بک اکاؤنٹ بھی دو بار بلاک ہوچکا تھا۔

کون ہے یہ نورین لغاری؟؟جانیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں