تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

امریکی صدارتی الیکشن: کرونا سے مرنے والا امیدوار بھی کامیاب

واشنگٹن : امریکی عوام نے ایک ماہ قبل کرونا سے مرنے والے ری پبلکن امیدوار کو بھی الیکشن جتوا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ڈکوٹا سے قانون ساز اسمبلی کےلیے انتخابات میں حصّہ لینے والا ری پبلکن پارٹی کا امیدوار گزشتہ ماہ کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر موت کی نیند سوچکا ہے۔

ریپبلکن امیدوار ڈیوڈ کے چاہنے والوں نے موت کے بعد بھی ڈیوڈ کو ووٹ دئیے اور عام انتخابات میں اپنے امیدوار کو کامیاب کروایا۔

کرونا وبا کی وجہ سے امریکی انتخابات میں زیادہ تر ووٹرز نے کئی ماہ قبل ہی پوسٹل ووٹنگ کے ذریعے حصہ لیا تھا جس کی وجہ سے 55 سالہ ڈیوڈ انڈھیل نے بھی کامیابی حاصل کرلی۔

واضح رہے کہ امریکا میں گزشتہ روز سے الیکشن کا دنگل سجا ہوا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قبل از وقت ہی انتخابات میں کامیاب کا اعلان کیا جاچکا ہے جسے سوشل ویب سائٹس نے مسترد کردیا تھا۔

’جیت ہماری ہوگی، ڈیموکریٹس صبر سے کام لیں‘

دوسری جانب جوبائیڈن نے اپنے حامیوں تسلی دیتے ہوئے کہا کہ دو تین دن میں حتمی نتائج کا اعلان ہوجائے گا تب تک صبرسے کام لیں جیت ہماری ہی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -