بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

نارتھ کراچی حادثہ : مشتعل افراد نے 10 ٹرک اور ڈمپروں کو جلا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر کے واقعے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرک اور ڈمپروں سمیت مجموعی طور پر 10 بڑی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا۔

ناگن چورنگی پر ہونے والے حادثے کے چند گھنٹوں کے دوران 10 ہیوی گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، واقعات میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب 5 ڈمپروں کو آگ لگائی گئی جبکہ نارتھ کراچی مدیحہ اسٹاپ پر 3 واٹر ٹینکر اور ایک برف کے ٹرک کو نذر آتش کیا گیا۔

اس کے علاوہ سرجانی ٹاؤن بابا موڑ پر مشتعل افراد نے ایک واٹر ٹینکر کو آگ لگادی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

اس موقع پر مشتعل افراد کی بڑی تعداد ڈمپر مافیا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہی تھی جسے پولیس نے فوری طور پر منتشر کردیا۔

واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کی مدد سے ڈمپروں میں لگی آگ بجھا دی گئی اور انہیں جائے وقوعہ سے ہٹانے کیلیے اقدامات کیے گئے۔

مزید پڑھیں : ناگن چورنگی حادثہ کے بعد مشتعل افراد نے 5 ڈمپر نذر آتش کردیے

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ناگن چورنگی پر ہونے والے حادثے میں زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سوار نوجوان کی شناخت 23 سالہ دانیال کے نام سے ہوئی ہے جسے مقامی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں