ہفتہ, جون 21, 2025
اشتہار

شمالی کوریا نے اسرائیل کو ’کینسر‘ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک کینسر ہے اور مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے بیماری بن چکا ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل عالمی امن و سلامتی کو تباہ کرنے کا سب سے بڑا مجرم ہے، اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان شمالی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت غیر مستحکم مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کو جنم دے سکتی ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف ناقابل معافی جرم ہے، تل ابیب ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کررہا ہے۔

شمالی کوریا نے امریکا اور یورپی ممالک کو مداخلت نہ کرنے کی بھی تنبیہ کی ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ جارحیت رک جائے تو ایران بات چیت کے لیے تیار ہے، ایران اٹمی پروگرام پرامن ہے، ہمیشہ آئی اے ای اے کی نگرانی میں رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ محفوظ شدہ جوہری تنصٰبات پر حملے عالمی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔

عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے اسرائیل کی مذمت نہ کرنے پر تحفظات ہیں، ایران مجرموں کا احتساب ہونے کے بعد پھر سفارت کاری پر غور کو تیار ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی دفاعی صلاحتیں ناقابل مذاکرات ہیں، ای 3 اور یورپی یونین کے ساتھ گفتگو جاری رکھنے کی حمایت کرتے ہیں، فرانس، جرمنی، برطانیہ اور ای یو حکام کے ساتھ دوبارہ ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں