تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شمالی کوریا کے بانی کی 105سالگرہ، شمالی کوریا کا چھٹے ایٹمی تجربہ کرنے کا امکان

شمالی کوریا : شمالی کوریا کے بانی کِم اِل سَنگ کی ایک سو پانچویں سالگرہ کےموقع پر آج شمالی کوریا کی جانب سے چھٹے ایٹمی تجربے کا امکان ہے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے بانی کم ال سنگ کی سالگرہ کے موقع پر چھٹے ایٹمی تجربے کی تیاری کرلی ہے ، یہ تجربہ آج کیا جائے گا، شمالی کوریا میڈیا پر ایٹمی ھماکے کا مقام دکھایا گیا ہے۔

اس سے قبل بانی صدر کم ال سنگ کی 105 ویں یوم پیدائش کی تقریبات کے موقع پر شمالی کوریا نے امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ ’ہم جنگ کا جواب جنگ سے دینے کے لیے تیار ہیں، اگر ہم پر نیوکلیئر حملہ کیا گیا تو ہم بھی ایٹمی حملہ کرکے جواب دینے کو تیار ہیں۔

اگر امریکا نے حملہ کیا تو شمالی کوریا ہاتھ باندھ کے نہیں کھڑا رہے گا، شمالی کوریا کےنائب وزیرخارجہ

شمالی کوریا کےنائب وزیرخارجہ ہان سونگ ریول کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس طاقتور نیو کلیئر ڈیٹرنٹ موجود ہے، اگر امریکا نے حملہ کیا تو شمالی کوریا ہاتھ باندھ کے نہیں کھڑا رہے گا۔

شمالی کوریا کے صدر کم جونگ نے امریکی بحری بیڑا شمالی کوریا کے طرف روانگی سے ممکنہ جنگ کے خدشات میں اضافے کے بعد وفاقی دارالحکومت پیانگ یانگ میں مقیم 6لاکھ افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ ایٹمی تجربےکی صورت میں شمالی کوریا پر حملےکی دھمکی دے چکےہیں جبکہ امریکی حکام کے مطابق امریکی جنگی بحری بیڑے کوریائی خطے میں ہائی الرٹ ہے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جوہری تجربے سے روکنے کیلئے شمالی کوریا پر حملہ کیا جاسکتا ہے، روایتی ہتھیاروں سے شمالی کوریا کو نشانہ بنایا جائے گا، امریکا کروز میزائل سے لیس2بحری جہاز خطے میں تعینات کرچکا ہے ، ایک بحری جہاز شمالی کوریا کی جوہری تجربہ گاہ سے صرف300میل دور ہے، متوقع کارروائی کیلئے جزیرہ گوام میں بمبار طیارے تعینات ہے جبکہ بحری بیڑے کارل ونسن کا رخ بھی علاقے کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں : شمالی کوریا کے حوالے سے کسی بھی وقت جنگ چھڑسکتی ہے، چین


چین نے خبردارکیا ہے کہ شمالی کوریا کے حوالے سے کسی بھی وقت جنگ چھڑسکتی ہے، چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ اگرایسا ہوا تو جیت کسی کی بھی نہیں ہوگی، ۔دونوں ممالک معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں، جنگیں کسی بھی مسئلے کو حل نہیں کرتیں بلکہ یہ تباہی کا موجب ہوتی ہیں

Comments

- Advertisement -