تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

شمالی کوریا نے نئے تباہ کن میزائل کی نمائش کردی

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے فوجی پریڈ کے دوران نئےت بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی نمائش کرکے اپنے دشمنوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی جانب سے فوجی ساز و سامان کی تیاری اور لاچنگ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اسی لیے انہوں نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی نمائش فوجی پریڈ کے دوران کی۔

یہ پریڈ حکمران جماعت کے قیام کے 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوئی تھی اور اس پریڈ کے دوران آبدوز سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائل، ایس ایل بی ایم کو بھی عوامی نمائش کےلیے پیش کیا گیا تھا جسے پُک گُکسونگ-4 کا نام دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا میزائل بظاہر ہواسونگ-15 آئی سی بی ایم سے بڑا ہے جس کے بارے میں پیانگ یانگ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ امریکا کی مرکزی سرزمین کے کسی بھی مقام کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

شمالی کوریا کے رہنماء کِم جونگ اُن نے کہا ہے کہ دشمن قوّتوں کی جانب سے اُنکے جوہری خطرے سمیت مستقل خطرناک کوششوں کو روکنے اور کنٹرول کرنے کی غرض سے پیانگ یانگ، جنگی صلاحیت کو تقویت دینا جاری رکھے گا جو کہ اپنے دفاع کا درست طریقہ ہے

Comments

- Advertisement -