پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

شمالی کوریا کا مبینہ ‘بیلسٹک میزائل’ جاپان کے قریب گرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل جاپان کی حدود میں جاگرا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان کی وزارت دفاع نے بتایا کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغا گیا بین البراعظمی میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون ای ای زیڈ میں گرگیا ہے۔

جاپان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ میزائل جمعے کی صبح مشرقی سمت سے داغا گیا جو کہ ہوکائیدو میں اوشیما-اوشیما کے مغرب میں پانیوں میں جا گرا۔

- Advertisement -

بین البراعظمی میزائل واقعے کی جاپانی وزیراعظم کِشیدا فومیو شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شمالی کوریا کو خبردار کیا کہ وہ اس طرح کی اشتعال انگیزیاں برداشت نہیں کرسکتے۔

تھائی لینڈ میں ایشیاء بحرالکاہل اقتصادی تعاون فورم کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ میزائل واقعے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ادھر جاپان کی وزارت دفاع کے مطابق شمالی کوریا نے رواں سال 34 مرتبہ میزائل داغے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 3 نومبر کے بعد سے شمالی کوریا کی جانب سے آئی سی بی ایم قسم میزائل کا یہ پہلا تجربہ ہے، اس سے قبل وہ دس بار اس طرح کے میزائل داغ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کا میزائل گرنے پر جنوبی کوریا کا جوابی وار

رواں سال شمالی کوریا نے ریکارڈ تعداد میں بیلسٹک میزائل کے تجربات کیے ہیں جن پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت پابندی عائد ہے جب کہ ممنوعہ میزائل اور جوہری ہتھیاروں کے پروگراموں کے باعث اس پر پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی بی ایم شمالی کوریا کا سب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والا ہتھیار ہے جسے براعظم امریکا کے کسی بھی مقام تک جوہری وار ہیڈ لے جانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں