تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

امریکا کو جواب، شمالی کوریا نے میزائل فائر کردیے

جنوبی کوریا اور امریکا کی فوجی مشقوں کے بعد شمالی کوریا نے دو میزائل داغے ہیں۔

جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے کم فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائل فائر کیے ہیں۔ ایک گھنٹہ سے بھی کم وقت میں یہ میزائل فائر کیے گئے۔

پیانگ یانگ نے جنوبی کوریا اور امریکی فوجیوں کی طرف سے کی جانے والی فوجی مشقوں کے "ناگزیر” ردعمل کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ انہوں نے شمالی کوریا کے دارالحکومت کے علاقے سے لانچرز کا پتہ لگایا ہے۔

جاپان کی وزارت دفاع نے کہا کہ دو بیلسٹک میزائل ملک کے خصوصی اقتصادی زون کے اندر گرے جو ممکنہ طور پر ایک بے قاعدہ رفتار سے اڑے تھے۔

جاپانی حکام نے بتایا کہ ایک میزائل بحیرہ جاپان میں گرا جسے مشرقی سمندر بھی کہا جاتا ہے اور دوسرا ایشیکاوا پریفیکچر میں گرا ہے۔

Comments

- Advertisement -