پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان چین پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر دار الحکومت بیجنگ پہنچ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان جاری تنازعات ختم کرنے اور سفارتی تعلقات بڑھانے کے لیے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان چین پہنچے ہیں تاہم حکومتی سطح پر اب تک خبر کی تصدیق نہیں کی گئی۔

عالمی میڈیا کے ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ دنوں بیجنگ پہنچنے والے شمالی کوریا کے وفد میں کم جونگ ان اور ان کی بہن ’کم یو جونگ‘ بھی شامل ہیں تاہم اب تک شمالی کوریا کی حکومت کی جانب سے مذکورہ اطلاعات کی تصدیق نہیں کی گئی۔

کم جونگ ان سےبات چیت کےلیےتیار ہوں‘ ڈونلڈ ٹرمپ

سربراہ شمالی کوریا کے دورہ چین سےمتعلق عالمی ذرائع کا کہنا تھا کہ کم جونگ ان خصوصی ٹرین کے ذریعے بیجنگ اسٹیشن پہنچے جہاں انہیں سکیورٹی کے سخت حصار کے ساتھ ایک قافلے کی شکل میں وہاں سے جاتا ہوا دیکھا گیا۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کم جونگ ان کی دورہ چین سے متعلق خبروں سے لاعلم ہیں، کہا جارہا ہے کہ خصوصی ٹرین کے ذریعے شمالی کوریا کے سربراہ چین پہنچے ہیں، اگر انہوں نے دورہ کیا تو وہ ان کا بطور صدر چین کا پہلا دورہ ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ ان سےملاقات پر رضامندی ظاہرکردی

دوسری جانب ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر چین پہنچنے والے وفد میں کم جونگ ان یا ان کی بہن کم یو جونگ خود ہیں تو اس سے لگتا ہے کہ شمالی کوریا برسوں سے جاری جارحانہ رویہ ترک کر کے سفارتی رابطے بڑھا رہا ہے۔

خیال رہے کہ چین شمالی کوریا کا سب سے اہم اتحادی ہے لیکن حالیہ چند ماہ کے دوران چین کی حکومت بھی شمالی کوریا پر دباؤ بڑھانے کی امریکہ اور مغربی ملکوں کی کوششوں میں تعاون کرتی آئی ہے جس کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات دیکھنے میں آئیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں