جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

شمالی کوریا نے آج پھر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی کورین فوج اور جاپان نے کہا ہے کہ آج ایک بار پھر شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے آج (پیر کو) اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔

جاپانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے ایسا میزائل فائر کیا ہے جو بظاہر ایک بیلسٹک میزائل تھا، جاپانی حکومت نے اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔

- Advertisement -

جاپان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا پروجیکٹائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے باہر سمندرمیں گر کر تباہ ہوا۔

اس سے قبل امریکا کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں شمالی کوریا نے ’سپر لارج‘ کروز میزائل وار ہیڈ کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسٹیٹ میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا نے ایک ’سپر لارج وار ہیڈ‘ کا تجربہ کیا ہے، جسے اسٹریٹجک کروز میزائل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ایک نئی قسم کا طیارہ شکن میزائل بھی لانچ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں