ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

شمالی کوریا نے پے در پے میزائل تجربات کی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پیانگ یانگ: پے در پے میزائل تجربات پر شمالی کوریا کا مؤقف سامنے آ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میزائل تجربات پر شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ تجربات جوہری مشقوں کا حصہ تھے، اور ایٹمی فوجی مشقوں کی نگرانی خود شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن نے کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی فوجی مشقیں 25 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہیں، شمالی کوریا نے 2 ہفتے کے دوران پابندیوں کو خاطرمیں نہ لاتے ہوئے 7 میزائل تجربات کیے۔

- Advertisement -

شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے خطرات اور علاقائی امن کے دفاع کے لیے باقاعدہ اور منصوبہ بندی کے تحت میزائل تجربات کیے گئے۔

پیانگ یانگ کی جانب سے میزائلوں کا ساتواں اور آخری تجربہ گزشتہ روز حکمران جماعت کے یوم تاسیس کے موقع پر کیا گیا، شمالی کوریا نے یہ میزائل امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ مشقوں کے فوراً بعد داغے تھے۔

شمالی کوریا نے جاپان پر بیلسٹک میزائل داغ دیا

ریاستی میڈیا کے مطابق کم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ ان کی افواج ’’کسی بھی مقام سے کسی بھی وقت اہداف کو نشانہ بنانے اور تباہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔‘‘ گزشتہ ماہ انھوں نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کی جوہری طاقت میں انقلاب ’ناقابل واپسی‘ ہے، اور کہا کہ یہ مشقیں ملک کے دشمنوں کے لیے ’ایک واضح انتباہ اور واضح مظاہرہ‘ ہیں۔

دی گارڈین نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ شمالی کورین حکومت کے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے یہ ٹیکٹیکل نیوکلیئر میزائل اس کے سب سے بڑے دشمن امریکا تک پہنچنے کے قابل تو نہیں ہیں، تاہم انھیں جنوبی کوریا اور جاپان کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں