اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے میں 16 جوان شہید؛ 8 دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملہ کر کے سکیورٹی فورسز کے 16 جوانوں کو شہید کر دیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیک پوسٹ پر حملے کے دوران سکیورٹی فورسز جوابی کارروائی میں 8 خوارجی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں ممکنہ خوارجیوں کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا، فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

- Advertisement -

30 سالہ لانس نائیک لیاقت علی شہید کا تعلق ضلع کرم سے ہے جنہوں نے 11 سال پاک فوج میں دفاع وطن کا فریضہ سر انجام دیا۔ 31 سالہ لانس نائیک محمد اسحاق شہید ضلع کرک کے رہائشی ہیں جنہوں نے 9 سال پاک فوج میں ذمہ داریاں نبھائیں۔

38 سالہ حوالدار ایوب خان شہید کا تعلق ضلع اٹک سے ہے جنہوں نے اپنی زندگی کے 15 سال پاک فوج کو دیے۔ 40 سالہ حوالدار عمر حیات شہید کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے جنہوں نے 17 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کا فریضہ سر انجام دیا۔

26 سالہ سپاہی محبوب رحمان شہید کا تعلق ضلع ٹانک سے ہے جنہوں نے 8 سال پاک فوج کو دیے اور وطن کا دفاع کیا۔ 37 سالہ حوالدار محمد حیات شہید بنوں کے رہائشی ہیں جنہوں نے 17 سال پاک فوج میں ذمہ داریاں نبھائیں۔ 26 سالہ لانس نائیک شیر محمد شہید کا تعلق ضلع مالاکنڈ سے ہے جنہوں نے اپنی زندگی کے 7 سال پاک فوج کو دیے۔

22 سالہ سپاہی احسان الحق شہید کا تعلق ضلع لوئر دیر سے ہے جنہوں نے 4 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن کا دفاع کیا۔ 25 سالہ سپاہی جنید شہید کا تعلق ضلع خیبر سے ہے جنہوں نے اپنی زندگی کے 3 سال پاک فوج کو دیے۔ 29 سالہ لانس نائیک حامد علی شہید کا تعلق ضلع صوابی سے ہے جنہوں نے اپنی زندگی کے 8 سال پاک فوج کو دیے۔

26 سالہ سپاہی کلیم اللہ شہید ضلع لکی مروت کے رہائشی ہیں جنہوں نے 3 سال تک پاک فوج میں خدمات سر انجام دیں۔ 41 سالہ حوالدار طاہر محمود شہید کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے جنہوں نے 18 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن کا دفاع کیا۔ 29 سالہ لانس نائیک مصور شاہین شہید ضلع کوہاٹ کے رہائشی ہیں جنہوں نے 7 سال تک پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں۔

22 سالہ سپاہی فیض محمد شہید کا تعلق ضلع مانسہرہ سے ہے جنہوں نے اپنی زندگی کے 4 سال پاک فوج کو دیے۔ 23 سال سپاہی طیب علی شہید کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے جنہیں پاک فوج میں بھرتی ہوئے صرف ایک سال ہوا تھا، انہوں نے سوگواران میں والدین کو چھوڑا۔

26 سالہ سپاہی جنید شہید کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے جنہوں نے نے پاک فوج میں 4 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سر انجام دیا، انہوں نے سوگواران میں والدین اور اہلیہ کو چھوڑا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں