راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران حوالدار محمد ظاہر شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 41 سالہ حوالدار محمد ظاہر شہید ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مقابلے کے بعد ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ
سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک حوالدار شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر#ARYNews pic.twitter.com/b2MUV6xNMV— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) January 8, 2024
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں انٹیلی بیسڈ آپریشن کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا جبکہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔