اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مارا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد رزاق مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد رزاق ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشت گرد گل بہادر کا قریبی ساتھی تھا اور فقیر آف ایپی کے پوتے ملک شیر محمد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

- Advertisement -

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد 16 مارچ 2024 کو شمالی وزیرستان خودکش حملے کا سہولت کار بھی تھا، حملے میں 7 جوان شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی کیخلاف سرچ آپریشن جاری ہے، فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا تھا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد علی جان ہلاک اور 2 دہشت گرد زخمی ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا تھا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے میں ملوث تھا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں