اوسلو: ناروے کی پارلیمنٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد پولیس نے عمارت کے گرد حفاظتی انتظامات سخت کرتے ہوئے اطراف کی سڑکوں کو بند کر دیا۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پارلیمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ عمارت میں موجود افراد کو باہر نکلنے کی ہدایت کر دی گئی تاہم اراکین اور کچھ وزرا اندر معمول کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اوسلو پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ہم پارلیمنٹ کو محفوظ بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کیلیے موقع پر موجود ہیں۔
- Advertisement -
ترجمان کے مطابق پولیس کے پاس ابھی تک ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ خطرہ برقرار ہے، پولیس پارلیمنٹ تک رسائی کو روکنے کیلیے رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔