ناروے سے تعلق رکھنے والے دو ونگ سوٹ پائیلٹس نے پاکستان میں نیا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نارویجن وِنگ سوٹ پائیلٹس ایمبر فورٹ اور ایسپن نے ہنزہ کی وادی گوجال کے گاؤں ششکٹ میں بلند پہاڑ سے عطا آباد جھیل کے قریب چھلانگ لگائی۔
نارویجن پائیلٹس ایمبر فورٹ اور ایسپن گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر چکے ہیں، دونوں پائلٹس نے نے پاکستان کی خوب صورتی سے متاثر ہو کر یہاں آنے کا فیصلہ کیا تھا۔
نارویجن ونگ سوٹ پائیلٹس نے عطا آباد جھیل میں لینڈ ہونے کے بعد بے پناہ خوشی کا اظہار کیا، انھوں نے ہنزہ کی خوب صورتی سے متاثر ہونے کا بھی اظہار کیا اور پاکستان کو سیاحت کے اعتبار سے محفوظ اور بہترین ملک قرار دیا۔
ونگ سوٹ پائیلٹس ایمبر فورٹ اورایسپن نے دنیا بھر سے سیاحوں کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔