اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

نوشکی : پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

نوشکی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 4اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کوئٹہ کے بیورو چیف مصطفیٰ خان ترین کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مقامی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ نوشکی کے علاقے غریب آباد میں پیش آیا، فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسلح ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ضلعی حکام نے بتایا کہ شہید ہونے والے چاروں پولیس اہلکاروں کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ مسلح افراد کی گرفتاری کیلیے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے گیرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے سختی سے مذمت کی اور ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، خون بہانے والوں کو بلوچستان میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں