تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

’الیکشن سے انکار نہیں کر رہے‘

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ الیکشن سے انکار نہیں کر رہے میں آج الیکشن کی تاریخ دےدوں ۔

صوابی میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ الیکشن ایک آئینی تقاضہ ہے آئین کے تحت الیکشن کراؤں گا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے انٹیلی جنس ادروں، پولیس سے رپورٹ طلب کرے۔

گورنر نے کہا کہ الیکشن کے ساتھ سیکورٹی بھی یقنی بنانا چاہیے کل خدانخواستہ ایسا سانحہ پھر سے نہ ہو جائے ایسے الیکشن کا کیا کرنا بحیثیت گورنرمیری ذاتی رائےہے سب سیاسی پارٹیوں کوایک جگہ بیٹھناچاہئے الیکشن کمیشن و قانون نفاذ کرنے والے اداروں کو ایک جگہ بیٹھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشاورت سے الیکشن کمیشن کی تاریخ دینی چاہیے ایک الیکشن ضمنی، پھر صوبائی اور پھر قومی، جس پر 150ارب تک لاگت آئے گی، کیا ملک کی معاشی صورتحال3 الیکشن کی متحمل ہوسکتی ہے سب پارٹیوں و سیاستدانوں کو ایک پیج پر آکر الیکشن کیلئے بیٹھ کر تاریخ دینی چاہیے۔

Comments

- Advertisement -