جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کورونا کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سری لنکن کرکٹر لاہیرو تھریمانے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سری لنکن کرکٹر لاہیرو تھریمانے کا ٹیم کے ہمراہ کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

سری لنکن ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ اس وقت لیا گیا جب سری لنکن ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے تیاری کررہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں سیریز کھیلی جائے گی۔

مکی آرتھر نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق کہا کہ مجھے نہیں معلوم میں کب اور کیسے کورونا میں مبتلا ہوا کیونکہ میں نے دورہ انگلینڈ کے بعد کسی قابل ذکر سرگرمی میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہر کسی کو محتاط اور محفوظ رہنے کی بہت ضرورت ہے۔

دوسری جانب سری لنکن کرکٹر لاہیرو تھریمانے نے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی۔

تھریمانے نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم مجھ میں کورونا کی کوئی علامات نہیں پائی گئیں، یہ بھی معلوم نہیں کہ کورونا کا شکار کیسے ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں